mپاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے مندرجات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام اور اس کے ذریعے تحقیقات کو مکمل طور پر مسترد کردیا

۱معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بنچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ y پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

] پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے مندرجات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے قیام اور اس کے ذریعے تحقیقات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ۔ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حسّاس ترین معاملے ہر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بنچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔کور کمیٹی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کیخلاف ایک فردِ جرم ہے، معزز عدالتِ عالیہ کے حاضر سروس ججز کے سنجیدہ ترین مراسلے کی ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعے تحقیقات آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات سے ایک بھونڈا مذاق ہے، اپنے خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم جیوڈیشل کونسل کے سامنے عدلیہ کے وجود کو لاحق بنیادی چیلنج کو بے نقاب کیا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے بل بوتے پر وجود میں آنے والی حکومت ہر لحاظ سے ملک میں جاری لاقانونیت اور غیرآئینی مداخلت کی سب سے بڑی بینیفیشری ہے، چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھا غیرمنتخب وزیراعظم یا اس کی حکومت کسی قسم کی تحقیقات کروانے کے قابل ہے نہ ہی اس قسم کی تحیقیقات کی کوئی کریڈیبیلیٹی ہوگی،چیف جسٹس عدلیہ کے مستقبل کو ٹاؤٹوں پر مشتمل انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے ساتھی ججوں کو انصاف فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے ججز کے مطالبے کی روشنی میں جیوڈیشل کانفرنس بھی طلب کی جائے اور ہر سطح کے ججز کو اس موضوع پر حقائق قوم کے سامنے رکھنے کا موقع دیا جائے۔ 28-03-24/--274 #h# ‘پہلے مرحلے میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار طالب علموں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس کروانے کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، گورنر سندھ #/h# کراچی (آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغاز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد بہت اہم اور بڑا ہے اور ایک جامع اور مکمل پروگرام کیلئے آئے ہیں، پہلے مرحلے میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار طالب علموں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس کروانے کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، کچے کے ڈاکوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ خود اور اپنے بچوں کے ساتھ آئی ٹی پروگرام میں شامل ہوں، گورنر سندھ نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل ہوجائیںگے اور لاکھوں روپے کمانے کے اہل ہوجائیں گے، 50 کروڑ کی لاگت سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے ڈونر ہمیں مل گئے ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی یہ پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا انشائ اللہ پورے سندھ میں اس کورس کو کروانے کی پوزیشن میں ہیں، حیدرآباد نے ہمیشہ پیار دیا اس لیے کراچی کے بعد حیدرآباد میں اس پروگرام کو ترجیح دی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج سے اس پروگرام کی ویب سائٹ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے جگہ کا تعین 10 دنوں میں کیا جائے گا، آئی ٹی پروگرام کے تحت دو ماہ کے اندر ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ مایوس نوجوانوں کیلئے یہ پروگرام ایک امید کی کرن ہے جو کہ ملک کی معیشت کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تنقید کرنے والے دیکھ لیں کہ گورنر ہاو ٴس کراچی میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں اور ملک چھوڑ جانے سے بہتر ہے اپنے ملک میں محنت کریں کہ جیسے وہ ہزاروں ڈالر کمانے کے اہل ہو سکیں ، آئی ٹی یونیورسٹی میں بنیادی کورس سے لیکر آرٹیفیشل انٹلیجنس کا کورس کرایا جائے گا، اس پروگرام کیلئے ایک روپیہ بھی سندھ گورنمنٹ سے نہیں لیا جائے گا بلکہ اس پروگرام کیلئے ہماری ڈونر ٹیم کا بھرپور تعاون ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ عزم کرلیا ہے کہ اپنے نوجوان بھائی بہنوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے،انڈیا کی ایکسپورٹ 175 بلین ڈالر ہے، اور ہماری ایکسپورٹ 3 بلین ڈالر سے آگے نہیں بڑھ پا رہی، کیونکہ ہمارے پاس وہ کورسز اور فیکلٹی نہیں تھی،اور وہ ٹریننگ نہیں تھی جس کا مقابلہ ہم انٹر نیشنل مارکیٹ میں کر سکیں ، آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں پورے سندھ میں پوری فیکلٹی کے ساتھ ہم یہ کورس کروانے کی پوزیشن میں ہیں، جیسے جیسے یہ کورس آگے بڑھے گا لوگوں کی آمدنی شروع ہوجائے گی، کورسز میں ایک سال تک تمام چیزیں مفت دی جائیں گی۔