iدکی شہر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار طوفانی بارش

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

/دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) بدھ کو سحری کے وقت سے دکی شہر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار طوفانی بارش شروع ہوئی۔طوفانی بارش مسلسل نو گھنٹے تک جاری رہا۔تاہم بعد ازاں پورے دن بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے شام تک جاری تھا بارش کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں۔یونین کونسل ناصر آباد کے علاقے سپین مسجد کے مقام پر سیلابی ریلے کی وجہ سے دکی کوہلو اور ناناصاحب زیارت کو ملانے والی اہم شاہراہ پر ٹریفک دن بھر معطل رہی۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے ناصر آباد کے تین یونین کونسلوں کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع رہا۔یونین کونسل صدر کے علاقے کلی ملک علی محمد ناصر میں بارش کا سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگئی جسکی وجہ سے تین مکانات گر گئے۔متاثر ہونے والے مکین رات گئے تک بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے رہے۔جبکہ شہر سمیت مختلف علاقے اسوقت زیر آب ہیں۔بارش کا پانی گھروں اور محلوں کے اندر نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے تاحال موجود ہے بارش کی وجہ سے جہاں ایک طرف سردی میں اضافہ ہوگیا ہے تووہی دوسرے جانب بارش کی وجہ سے معملات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں