جی سی یونیورسٹی لاہور میں فلسطینی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:45

Oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فلسطینی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد۔ سیمینار کا انعقاد جی سی یو کشمیر اور فلسطین سوسائٹیز کے اشتراک سے کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی، یو ایم ٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس اور یونیورسٹی آف گجرات سمیت گیارہ تعلیمی اداروں کے طلباء کی سمینار میں شرکت،طلباء نے فلسطینی اور کشمیریوں پر ہونے مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے نغمے، تقاریر اور مختلف ڈرامے پیش کئے۔

سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم کی بھی سیمنار میں شرکت، جبکہ اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، جی سی یو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ، مولانا مسعود الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سینٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ہندوستان اور اسرائیل کے لیے سوفٹ کارنر ہے۔

مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔ہمیں پاکستان میں بھی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی نے طلباء کو بتایا کہ ہمیں اپنی آواز اگر دنیا تک پہچانی ہے تو ہماری یونیورسٹیوں کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔میجر جنرل (ر) عبدالعزیز طارق کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں بولنا بھی عبادت ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے باطل ایک د ن مٹ جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر مشاہد انور وائس چانسلر یونیورسٹی آ ف گجرات نے کشمیر اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے شاعری پیش کی۔