حلقہ این اے 253 ڈیرہ بگٹی میں آر او کو الیکشن کمیشن کے حکم کی عدم تعمیل پر شو کاز نوٹس

جمعرات 28 مارچ 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 ڈیرہ بگٹی میں آر او کو الیکشن کمیشن کے حکم کی عدم تعمیل پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں درخواست گزار شاہ زین بگٹی کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ این اے 253 میں 408 پولنگ سٹیشنز میں سے 370 پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 33 فیصد رہا ، 38 پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا ، میاں خان آزاد امیدوار کو دھاندلی کرکے جتوایا گیا ، شاہ زین بگٹی این اے 253 سے جیت چکے تھے ان کی جیت شکست میں تبدیل کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔