وزیراعظم سے اے پی این ایس وفدکی ملاقات
شہبازشریف کی اے پی این ایس کے نو منتخب پینل کو مبارکباد
جمعرات 28 مارچ 2024 22:25
(جاری ہے)
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
وفد نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اے پی این ایس کے نو منتخب پینل کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہمارا سب سے بڑا چیلنج اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی معیشت کی بحالی کی کوششوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ محصولات کی وصولی کے نظام کو جدید بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی جا رہی ہے اور ٹیکس بیس میں اضافے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2ہزار ارب روپوں سے زائد کے محصولات کے مقدمات عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التوا ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کا انعقاد کیا جس کا مقصد اچھے ٹیکس دہندگان ، برآمد کنندگان اور خواتین انٹرپرینیورزکی حوصلہ افزائی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات ، اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومتی ترجیحات ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی سطح پر اخراجات میں کمی کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔وزیراعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریس یقینی طور پر ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی ذہنی اور فکری تربیت میں پریس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس یقینی بنانے اور عوام کو آگاہی کی فراہمی میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیک نیوز بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت اور میڈیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریس کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ صحافی برادری ذمہ دارانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے وفد کے شرکا سے کہا کہ صحافی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے ۔ وزیراعظم نے وفد کو صحافی برادری کو درپیش تمام مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ان کی ذمہ داریاں نبھانے میں جہاں جہاں حکومت کی مدد درکار ہوگی ہم اس حوالے سے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.