راولپنڈی قتل اور زخمی کرنے کے مقدمہ میں مجرم کو 2بارسزائے موت اور10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا
جمعہ 29 مارچ 2024 03:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم عاقب حسین کو جرم ثابت ہونے پر 02بار سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی،مجرم عاقب حسین نے تلخ کلامی پرکلہاڑی کے وار کرکے بھانجے صائم شفیق کو قتل جبکہ بہن نگہت بی بی کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا، گوجرخان پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفراورانوسٹی گیشن ولیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.