فیسکو سیکنڈ سر کل میں 1197بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، 1178 بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر ز درج

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکو سیکنڈسرکل سید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ فیسکو ریجن میں 200روز سے جاری بجلی چوری کی خصوصی مہم کے دوران سیکنڈ سرکل میں اب تک 1197بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور1196افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں درخواستیں دے گئی جبکہ 1178بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

(جاری ہے)

سید سلیم شاہ نے مزید کہا کہ اس دورانیہ میں 1121گھریلو، 35کمرشل، 28زرعی اور 13صنعتی صارفین کی بجلی چوری پکڑی گئی۔بجلی چوروں کو29لاکھ30ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ66لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ ا نہوں نے کہا کہ فیسکو سیکنڈ سرکل میں بجلی چوری کے خلاف فیسکو کی خصوصی مہم بلا امتیاز جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگر د نظر رکھیں اور بجلی چوری کے بارے میں اطلاع فوری طورپراپنے قریبی فیسکو سب ڈویژنل، ڈویژنل یا کسٹمر سروسز سنٹر میں دیں تاکہ بجلی چوری کی سرکوبی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :