صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے پرانے انٹرویو سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے ایک سیگمنٹ میں میزبان کی جانب سے صنم سعید کو دنیا کے کچھ ممالک کے نام دیے گئے اور یہ کہا کہ’ان ممالک میں جس انداز اور لہجے میں انگلش بولی جاتی ہے آپ کو بالکل ویسے ہی انداز اور لہجے میں انگلش بول کر دکھانی ہے۔

اداکارہ نے یہ ٹاسک ملنے پر آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، روس اور بھارت کے لوگوں کے انگلش بولنے کے انداز اور لہجے کو بہت زبردست انداز میں کاپی کیا لیکن جنوبی افریقہ اور جرمنی کی انگلش بولنے میں اٴْنہیں مشکل ہوئی۔صنم سعید کو متعدد لہجوں میں اتنی زبردست انگلش بولتے سن کر مداح دنگ رہ گئے اور ان کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔