جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک

DW ڈی ڈبلیو جمعہ 29 مارچ 2024 11:20

جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2024ء) جنوبی افریقہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز صوبے لیمپوپو میں ایک بس تقریباً 50 میٹر بلند پل سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کی وجہ سے بس میں سوار تقریباً تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔

جوہانسبرگ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کم ازکم 73 افراد ہلاک

اس واقعے میں صرف ایک آٹھ سالہ بچی زندہ بچی ہے، جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

جنوبی افریقہ: کان میں گیس کے اخراج سے متعدد افراد ہلاک

بس پل کے بیریئر سے ٹکرانے کے بعد نیچے پہاڑی کی چوٹی پر گری اور زمین سے ٹکراتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

جنوبی افریقی ریپ اسٹار’آکا‘ کو قتل کر دیا گیا

جنوبی افریقہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ''یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور پل کے بیریئر سے بس ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی پل کے اوپر سے نیچے زمین سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

''

جنوبی افریقہ کے بار میں فائرنگ سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک

اواخر ہفتہ ایسٹر کے موقع پر یہ بس موریا میں چرچ سروس کے لیے جا رہی تھی، تبھی شمالی صوبے لیمپوپو میں مارکن اور موکوپین کے قصبوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس کی مکمل انکوائری کا وعدہ کیا ہے۔

لمپوپو کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ جمعرات کو رات میں دیر تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

حکام کے مطابق کچھ لاشیں اتنی جل گئیں کہ وہ شناخت کے قابل نہیں تھیں جبکہ دیگر ملبے کے اندر پھنسی ہوئی تھیں اور جائے وقوعہ پر ہر جانب بکھری پڑی تھیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سنڈیسیو چکنوگہ نے ''افسوسناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔''

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں، ''ہمارے خیالات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

ہم ہر وقت انتہائی چوکسی کے ساتھ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر زور دیتے رہتے ہیں کیونکہ اس ایسٹر ویک اینڈ پر ہماری سڑکوں پر بھیڑ کچھ زیادہ ہے۔''

جنوبی افریقہ میں ایسٹر پر حیران کن روڈ حادثات

براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جن کے پاس زیادہ ترقی یافتہ سڑکوں کانیٹ ورک ہے، تاہم سیفٹی سے متعلق بدترین ریکارڈ بھی ہے۔

گزشتہ برس ایسٹر کے چار روزہ طویل ویک اینڈ پر ملک کی سڑکوں پر مجموعی طور پر 185 مہلک حادثات پیش آئے تھے، جس میں 225 افراد ہلاک ہوئے۔

اس تازہ حادثے سے چند گھنٹے قبل ہی صدر سیرل رامافوسا نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ ایسٹر ویک اینڈ کے دوران سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، ''آئیے اس کو محفوظ ایسٹر بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ ایسٹر ایسا وقت نہیں ہونا چاہیے، جہاں ہم بیٹھ کر اپنی سڑکوں پر ہونے والے سانحات یا زخمیوں کے اعداد و شمار کا انتظار کریں۔''

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)