ڈی پی او جہلم کی آئی جی پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 29 مارچ 2024 12:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او جہلم نے سائلین کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے، متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم، جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ