اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ میں گھر پر حملہ، 8 فلسطینی شہید

جمعہ 29 مارچ 2024 13:19

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں، غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے نئے اقدامات کو فروغ دیں گے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں قحط کے شدید خطرے کا انتباہ جاری کردیا۔ورلڈ فوڈ پروگرام کا زور دے کر کہنا ہے کہ قحط سے بچنے کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب بیلجیئم کے وزیر کیرولین جینز کا کہنا تھاکہ اسرائیل پر بین الاقوامی دبا برقرار رکھا جانا چاہیے۔