خاران سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج کو مبارکباد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیاسی و سماجی رہنما چیف آف تمپ میر داد شاہ مینگل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سئینر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد عمر گورگیج ایک غریب پرور انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے نوشکی جیسے پسماندہ علاقے میں گیس پلانٹ لگاکر ایک تاریخی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ان کی مدبرانہ قیادت اہل رخشان کے لیے باعث فخر ہے۔

امید ہے سردار محمد عمر گورگیج سینیٹ میں بلوچستان کے عام عوام کی پسماندگی ،بےروزگاری ،غربت ،تنگدستی ،اور دیگر مسائل کا حقیقی بنیادوں پر ترجمانی کرتے ہوئے بلوچستان باالخصوص رخشان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کریں گے ۔