ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے اقلیتوں کی دو فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری

جمعہ 29 مارچ 2024 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جا ت میں بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے مذہبی اقلیتوں کے لیے دو فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات کی فیسوں میں رعائیت کی پالیسی بھی منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے یونیورسٹی میں معذور طالبات اور اساتذہ کیلئے انڈی پینڈنٹ لیونگ سنٹر کے قیام ، یونیورسٹی گرائونڈ اور گارڈنز کے نام ، نامور شخصیات علامہ محمد اقبال،فیض احمد فیض، فردوسی اور رومی سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے یونیورسٹی فنڈز سے سرمایہ کاری کرنے کی پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں ممبر سنڈیکیٹ شاہد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ، ڈی جی فنانس ہائیر ایجوکیشن کمیشن، رجسٹرار شجاعت منیف قریشی، ٹریژر مدیحہ ناز نے شرکت کی۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی منظور شدہ سفارشات سنڈیکیٹ میں پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :