مقدس مہینے میںبجلی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے ‘ جے یو آئی

آئی ایم ایف کی خو شنودی کیلئے بجلی قیمتوں میں اضا فے کر کے عوام سے زیادتی کی گئی حکمران بجلی قیمتوں میںاضا فہ فوری وا پس لیں اورعوام کو ہرممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں

جمعہ 29 مارچ 2024 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مقدس مہینے میںبجلی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے،حکمران بجلی قیمتوں میںاضا فہ فوری وا پس لیں اورعوام کو ہرممکن ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں، آئی ایم ایف کی خو شنودی کیلئے بجلی قیمتوں میں اضا فے کر کے حکمرانوںنے عوام سے سخت زیادتی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران غر بت کی بجائے غر یب کے خا تمے کی پا لیسی پر گامزن ہیں ملک کوآئی ایم ایف کی چھا و نی بنادیا گیا ہے اشرا فیہ عیا شی کررہاہے وزیر مشیر پروٹو کول انجوائے کررہے ہیں اور ٹیکس دینے والی عوام خود کشیاں کررہی ہے حکمران اپنی عیا شی ختم کرنے کی بجائے غر یبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی جانب سے ماہ مقد س میں بجلی قیمتو ں میں اضا فے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہیں اورحکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ بجلی قیمتوں میں کیا گیا اضا فہ فوری واپس لیا جائے اورعوام کوہر ممکن ریلیف فراہم کیاجائے۔