داسو دہشتگرد حملہ کے تناظر میں چینی انٹرا ایجنسی ٹیم کی پاکستان آمد

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے وفد پاکستان آمد کی تصدیق کردی دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے ، وفد نے اپنی ملاقاتوں میں زور دیا ہے کہ پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی اعلیٰ ترین حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ، ترجمان چینی دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:31

داسو دہشتگرد حملہ کے تناظر میں چینی انٹرا ایجنسی ٹیم کی پاکستان آمد
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) داسو دہشتگرد حملہ کے تناظر میں چینی انٹرا ایجنسی ٹیم کی پاکستان آمد ، ترجمان چینی دفتر خارجہ نے وفد پاکستان آمد کی تصدیق کردی ۔ترجمان چینی دفتر خارجہ لی جیان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا ورکنگ گروپ نے فوری طور پر پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ایمرجینس رسپانس شروع کر دیا بائی تیان ,چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی جی چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی نے پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ, وزرائے خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقات کیں ہیں بائی تیان نے پاکستانی فریق سے کہا کہ وہ جلد اور مکمل کارروائی کرے بائی تیان نے واضح کیا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کریں اور سیکیورٹی رسک کو مکمل طور پر ختم کریں ۔

(جاری ہے)

بائی تیان نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی اعلیٰ ترین حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فریقین نے کہا کہ معاملات کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات اور کوششیں مکمل طور پر جاری ہیں پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں، اداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے یہ چینی ورکنگ گروپ پاکستان میں مزید متعلقہ کام کرے گا۔