بدحال معیشت کی بحالی کیلئے قلیل المدتی ،قابل عمل اقدامات اٹھا کر آئی ایم ایف سے آخری بار رجوع کیا جائے ،نیئر بخاری

جمعہ 29 مارچ 2024 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بدحال معیشت کی بحالی کیلئے قلیل المدتی ،قابل عمل اقدامات اٹھا کر آئی ایم ایف سے آخری بار رجوع کیا جائے ،حکومتی سرکاری ریاستی عدالتی زمہ داران ادارہ جاتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی لاکر قومی خزانے پر بوجھ کم کریں وفاقی اور صوبائی سطح پر اضافی وزارتوں کو ختم ،سرکاری ،نیم سرکاری غیر منافع بخش اداروں کو پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے زریعے فعال بنایا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ بدحال معیشت کی بحالی کیلئے قلیل المدتی قابل عمل اقدامات اٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف سے آخری بار رجوع کیا جائے تمام سٹیک ہولڈرز ون پوائنٹ ایجنڈا بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل پر یکجا ہوں حکومتی سرکاری ریاستی عدالتی زمہ داران ادارہ جاتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی لاکر قومی خزانے پر بوجھ کم کریں وفاقی اور صوبائی سطح پر اضافی وزارتوں کو ختم کیا جائے سرکاری نیم سرکاری غیر منافع بخش اداروں کو پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے زریعے فعال بنایا جائے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ قرض امداد اور ادھار سے حکومتیں نہیں چلتیں اشرافیہ کے لئے ہر قسم کے ریلیف ختم کرکے عوام الناس کی تکالیف کا سد باب کیا جائے ہاوسنگ فارن کرنسی سٹاک ایکسچینج ٹرانسپورٹ صنعتی کاروباری تجارتی شعبہ دستاویزی ٹیکس ادائیگی دائرہ کار میں لایا جائے نجی ہاسنگ سوسائٹیوں کی رہائشی تجارتی منتقلی جائیدادوں کی سرکاری فیسیں قومی خزانے میں وصول کی جائیں ۔

(جاری ہے)

نیئر بخاری نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ اشیا خوردو نوش عوام الناس کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں۔افسوس ناک امر ہے وطن کے نام پر شہرت عزت دولت کمانے والے ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا تفریق و بلاامتیاز آئینی انسانی معاشی حقوق فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے۔