سندھ اور بلوچستان سنگم پر موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کارروائی ،ملزم گرفتاراورمضر صحت 600 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ اور بلوچستان سنگم پر موچکو چیک پوسٹ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا اورمضر صحت 600 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمدکرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے مضر صحت 600 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمدکرلیااور ملزم کوگرفتار کرلیا ہے ،ملزم بلوچستان کی جانب سے آنے والی کار سے 15 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلیا گیا ہے، کار سے 60 عدد بورے وزنی 600 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد ہوا ہے، چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث محمد عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرکے برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔\378