سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) 2اپریل کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق 2اپریل کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کی پرینٹگ پریسز میں بیلٹ پپیرز کی چھپائی جاری ہے،سینیٹ انتخابات کیلئے چار رنگوں میں دو کالمی بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگاجبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ اور اقلیتی نشستوں کیلئے پیلے رنگ کا بیلٹ پپیرز استعمال کیا جائے گا۔