ڈاکو راج اور بے امنی کا اثر سکھر کی مارکیٹوں پر پڑنے لگا، سکھر میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر
چھوٹے شہروں کے تاجروں اور فیملیز نے خریداری کے لیے سکھر آنا ترک کردیا ہے،سکھرکی مارکیٹوں میں تاحال عید کی خریداری شروع نہیں ہوسکی موٹروے سمیت تمام شاہراہوں پر پکٹس قائم کرنے کے ساتھ رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھایا گیا ہے جس کے بعد سے کرائم کنٹرول ہے،ڈی آئی جی سکھرریجن
جمعہ 29 مارچ 2024 20:50
(جاری ہے)
مہنگائی نے لوگوں کی کم توڑ دی ہے، دوسرا امن و امان کی وجہ سے سبی، جیکب آباد، کشمور اور کندھ کوٹ سے جو لوگ خریداری کرنے آتے ہیں اس دفعہ حالات کی وجہ سے کوئی آ نہیں رہا۔
مارکیٹوں میں بالکل ہی سناٹے ہیں، کہیں ایسا نہیں ہے کہ رونق نظر آرہی ہو کہیں ایسا لگ رہا ہو کہ یہ ہمارا عید الفطر کا تہوار آرہا ہے، دوسری طرف خریدار موجودہ حالات میں بلا ضرورت بازاروں کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں۔تاجروں نے کہاکہ بدامنی کی وجہ سے حالات یہ ہوگئے ہیں اب کسٹمر نہیں ہے، ہم دن میں فارغ بیٹھے ہیں، تاجر نہ تو سکھر آ پار ہا ہے اور نہ ہی جاپا رہا ہے، جو تھوڑا بہت کاروبار ہے وہ فون پر ہے۔ڈی آئی جی عبد الحمید کھوسہ نے کہاکہ کچا ہم نے پورا سیل کردیا ہے تھری لیئرز میں، اب کچے سے ڈاکو نہیں آسکتا ہے۔عبدالحمید کھوسہ نے مزید کہا کہ موٹروے سمیت تمام شاہراہوں پر پکٹس قائم کرنے کے ساتھ رینجرز اور پولیس کا گشت بڑھایا گیا ہے جس کے بعد سے کرائم کنٹرول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچے پر ریڈ کرکے ان کی کمین گاہیں تباہ کی ہیں اور 25 ڈاکو پولیس نے مقابلوں میں مارے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد اور اغواء کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیرتسلی بخش قراردیدیا
-
ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
-
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربارپرحاضری
-
لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی
-
شیرافضل مروت کا سعودی عرب سے متعلق موقف پوچھنے پر صحافیوں سے اظہار برہمی
-
نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی
-
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.