گاندربل میں بڑا برفانی تودہ گرنے سے دو گاڑیا ں تباہ

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک بڑا برفانی تودہ گرنے سے کم سے کم دو گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں سونمرگ کے علاقے ہنگ میں دو گاڑیوں پر بڑا برفانی تودہ گراہے ۔تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تودے تلے دبی گاڑیوں پررسوار مسافروں کو کامیابی سے بچایا۔