پی آئی اے کی نجکاری، حکومت اور مقامی قرض دینے والے بینکوں و ترقیاتی مالیاتی اداروں کے درمیان کمرشل قرضوں کے مذاکرات کامیابی سے مکمل
جمعہ 29 مارچ 2024 21:00
(جاری ہے)
اس سے قومی ایئر لائن میں نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرانے کے حوالہ سے ایک قابل عمل کاروباری کیس بنانے میں مدد ملے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق مقامی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے حکومت کے نجکاری کے اس اقدام پر پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کے کمرشل اوراندرونی قرضوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مکمل تعاون اورعزم کا اظہار کیا۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے سی ایل کا کمرشل اندرونی قرضہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے سی ایل کی قانونی تنظیم نو کے ضمن میں قائم پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کیا جائے گا۔ قرضوں کی منتقلی کے تجارتی پہلوئوں پر مشتمل ٹرم شیٹ پر پی آئی اے سی ایل، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور قرض دینے والے بینکوں کے درمیان گزشتہ روز دستخط کیے گئے۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے امور کو تندہی اور احسن اندازمیں چلانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ہفتے سات رکنی آزاد بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں سٹیٹ بینک کے سابق گورنر اور بینکنگ اور دیگرمتعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم ماہرین شامل ہیں۔ نئے بورڈ نے اسلام آباد میں ہونے والے اپنے افتتاحی اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کی راہ ہموار کرنے کیلئے انتظامات کے طریقہ ہائے کار (ایس او اے) کی توثیق کر دی ہے۔ پی آئی اے سی ایل اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بورڈز کی جانب سے ایس او اے کے مسودے کی منظوری کے بعد پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے لیے انتظامات کے طریقہ ہائے کار (ایس او اے) کو گزشتہ روز سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں جمع کرایا گیا۔ قومی ائیرلائنز کی نجکاری کے حوالہ سے اس اہم سنگ میل و پیش رفت کے بعد آنے والے دنوں میں پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی (ای او آئی) طلب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، انڈکس 132.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74663.98 پوائنٹس پربند
-
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,900 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
دی بینک آف پنجاب ، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا
-
شہرقائد میں 12سے 14گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، ایازمیمن
-
وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین
-
فیصل بینک نے ملتان میں اپنے رینجنل آفس اور فلیگ شپ برانچ کا افتتاح کردیا
-
ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
-
100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.