رواں ماہ مہنگائی 22.5سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان،رپورٹ

ہر گزرتے مہینے پاکستان کی اکنامک اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی،وزارت خزانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 22:00

رواں ماہ مہنگائی 22.5سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان،رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 22.5 فیصد سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اگلے ماہ مہنگائی مزید کمی سے 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق ہر گزرتے مہینے پاکستان کی اکنامک اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :