لاہورمیں جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون، 6 کروڑ مالیت کی جعلی ادویات پکڑلی گئیں
پکڑی گئی ادویات میں شوگرانجیکشنز، بلڈ پریشر، ملٹی وٹامن، اینٹی کینسر، سٹیرائڈز اور سیکس ڈرگز شامل ہیں، اب تک 50 سے زائد ملزم گرفتار کئے گئے، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 مارچ 2024 22:56
(جاری ہے)
خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ کریک ڈاؤن لاہور کینٹ، نشتر ٹاؤن اور سمن آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔
پکڑی گئی ادویات میں شوگر کے جعلی انجیکشنز، بلڈ پریشر، ملٹی وٹامن، اینٹی کنیسر، سٹیرائڈز اور سیکس ڈرگز شامل ہیں۔ خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ مشترکہ ٹاسک فورس نے رواں ماہ 2151 انسپکشن، 405 چالان، اور 24 ایف آئی آرز درج کروائی۔اس سلسلہ میں اب تک 50 سے زائد ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبہ کو جعلی ادویات سے پاک کرنا وزیر اعلی پنجاب کی ویژن ہے، ڈریپ کے سسٹم بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم سے خود بات کروں گا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صرف لائسنس یافتہ فارما انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بلیک میل، یا مقدمہ میں غلط طور پر ملوث کرنے والے اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کی بہتری کے لئے میڈیا سمیت تمام ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے ڈرگ ٹیم کو جعلی ادویات کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرنے پر ایف آئی اے اور ڈرگ کنٹرول ٹیم کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے میاں صابر نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں متحرک قیادت کے ساتھ ملکر ڈرگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ کیسز کی بہتر پروسیکیوشن کے ذریعے ان عناصر کو سخت سزا دلوائی۔جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.