لاڑکانہ،این اے 207 بے نظیر آباد سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

ہفتہ 30 مارچ 2024 01:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II ریٹرنگ آفیسر این اے207 شہید بے نظیر آباد نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ این اے 207 بے نظیر آباد ون سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ منتخب ہو کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادیمحترمہ آصفہ بھٹوزرداری بلامقابلہ این اے 207شہید بے نظیر آبادون سے ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔

یاد رہے آصفہ بھٹو زرداری کے مد مقابل این اے 207شہید بے نظیرآباد ون سے سردار شیر محمد رند سمیت سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو مختلف بنا پر رد کر دیئے گئے تھے ،جبکہ پی پی پی کے حمایت یافتہ و دیگر امیدوار مہراج احمد، امان اللہ سولنگی،عبدالرسول بروہی محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوگئے،اعلامیہ کے مطابق بی بی آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں ۔