صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے حوالہ سے اراکین سے ملاقات

ہفتہ 30 مارچ 2024 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ، اقلیتی اور خواتین پر مبنی سینٹ انتخابات کے حوالہ سے اراکین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اراکین پنجاب اسمبلی میں عابدہ بشیر، قدسیہ بتول، شازیہ رضوان، عظمیٰ جبین راجہ، سلمیٰ بٹ، عشرت اشرف، آمنہ پروین، زیبا غفور، شہربانو، شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ، ماریہ طلال اور راحت افزاء موجود تھیں۔

صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اور ادنیٰ کارکن ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے۔ رب العزت کے کرم سے انشاء اللہ سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی۔ انشاء اللہ عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔