میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کی بلڈنگ برانچ کی جانب سے بغیر نقشہ 14کمرشل بلڈنگ کو سیل کر دیا گیا

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 30 مارچ 2024 16:36

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2024ء ) ایڈمنسٹریٹر  میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سیدہ تحنیت بخاری کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر ملک منشاء جاوید کی نگرانی میں میونسپل آفیسر پلاننگ سید عرفان کاظمی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمیٹی کی حدود ریگل چوک روڈ، امام بارگاہ چوک، مین بازار ، لاہور روڈ ، سلیم کوٹ ، شرقپور روڈ ، سیم نالہ روڈ ، فیصل آباد روڈ سمیت دیگر علاقوں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 14 بلڈنگز کو سیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں  مقدمات درج کروانے کے لیے مراسلہ بھی بھیج دیا ۔ میونسپل آفیسر پلاننگ  سید عرفان کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ جن کمرشل بلڈنگوں کو سیل کیا گیا ان کے نقشہ جات میونسپل کمیٹی میں جمع نہیں کروائے گئے ہیں اور نہ ہی کسی بلڈنگ کی سرکاری فیس ادا کی گئی تمام بلڈنگ مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں کہ یہ اپنی اپنی بلڈنگوں کے نقشہ جات  میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میں جمع کروائیں ورنہ دوسرے مرحلے میں ان کی بلڈنگوں کو مسمار کر دیا جائے گا اور بلڈنگوں کو مسمار کرنے پر جو اخراجات ہوں گے وہ بھی ان بلڈنگ مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔