Live Updates

گجرات، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ایسٹر کے موقع پر مستحق عیسائی خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

ہفتہ 30 مارچ 2024 18:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نےایسٹر کے موقع پر مستحق اور ضرورت مند عیسائی خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ 190 مستحق مسیحی خاندانوں میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صفدرحسین ورک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، مسیحی خاندانوں کو خوشی کے موقع پر تنہا نہیں چھورا جائے گا ، ضلع انتظامیہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائی گی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کررہی ہے، ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ،ضلع انتظامیہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے سلسلہ میں فول پروف سیکورٹی، صفائی سمیت تمام اقدامات یقینی بنائی گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات