وانا ،تیز ہوائوں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

چلغوزے کے سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، لاکھوں روپے کا نقصان، متعدد مویشی ہلاک

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں بھی تیز ہوائوں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ درمیانی شب تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کے باعث تحصیل برمل کے پہاڑی سلسلوں میں چلغوزے کے سینکڑوں درخت جڑ سے اکھڑگئے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ،علاقہ وچہ دانہ میں کمرے کی چھت گرنے سے دو گائے اور پانچ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔دوسری جانب تحصیل وانا کے علاقہ گورگرہ میں 28بھیڑیں اور متعدد بکریاں سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئیں۔