عام انتخابات 2024 میں کامیاب ارکان اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریاں دائر ہونے کا سلسلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ا پیلٹ ٹریبونل میں حمزہ شہباز ، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:20

عام انتخابات 2024 میں کامیاب ارکان اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریاں دائر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) عام انتخابات 2024 میں کامیاب ارکان اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریاں دائر ہونے کا سلسلہ جاری،لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ا پیلٹ ٹریبونل میں مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز ، خواجہ محمد آصف سمیت 41 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج کردیئے گئے،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپلیٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،این اے 70 سیالکوٹ سیچوہدری ارمغان سبحانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن،این اے 71 سیالکوٹ سے لیگی رہنما خواجہ محمد آصف،این اے 75 ناروال سے انوار الحق چوہدری،این اے 117 لاہور سے عبدالعلیم خان ،این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف، پی پی 11 راولپنڈی سے ایم پی اے عمران الیاس، پی پی 48 سیالکوٹ سے ایم پی اے خرم خان ورک اورپی پی 152 لاہور سے ملک محمد وحید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیئے گئے ہیں،قبل ازیںنعطاء اللہ تارڑ، سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی چیلنج ہو چکے ہیں۔