گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سنٹرل جیل مناور گلگت کا دورہ کیا اور قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سنٹرل جیل مناور گلگت کا دورہ کیا اور قیدیوں کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے قیدیوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں افطاری کے لئے ضروری اشیا تقسیم کیں۔ سنٹرل جیل مناور کے دورے کے دوران قیدیوں کے مسائل سنے اور ایک قیدی جو کہ کئی عرصوں سے جرمانہ ادا نہ کرنے کے باعث رہائی سے محروم تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے اس قیدی کا جرمانہ ادا کیا اور فورا رہا کرنے کے احکامات صادر کئے۔ اس دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات فرید احمد نے گورنر گلگت بلتستان کو سنٹرل جیل کے متعلق بریفنگ دی اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر گورنر گلگت بلتستان نے آئی جی جیل خانہ جات کو یقین دلایا کہ وہ جیل حکام کو درپیش مسائل کے حل کے فوری اقدامات کریں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ذریعے سنٹرل جیل میں پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے سولر سسٹم نصب کرنے احکامات جاری کریں گے۔