اے وی سی سی پولیس اور05رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3مبینہ ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد

اتوار 31 مارچ 2024 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) ایس ایس پی ،اے وی سی سی /سی آئی اے کراچی ظفر صدیق چھانگا کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت پر اے وی سی سی پولیس اور05رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3مبینہ ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پسٹلز 30بور، ایک 9ایم ایم پسٹل بمعہ 12رائونڈز، 2موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتارزخمی ملزمان میںذوالفقار ولد شفیع احمد،پیارو عرف شیر علی ولد رحیم بخش اورعبد الرزاق ولد حاکم شامل ہیں۔پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ مخدوم سوسائٹی ، گودام چورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب ہوا جہاں2موٹر سائیکلوں پر سوار 5ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، پولیس جوابی فائرنگ کے نتیجے میں3ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔