Live Updates

میرا خواب ایسا پاکستان جہاں اقلیت او راکثریت مل جل کر رہیں،مریم نوازشریف، 131سال میں مریم آباد چرچ آنیوالی پہلی وزیراعلیٰ

ایسا پاکستان جہاں ہر ایک کو اپنی عبادت کی آزادی ہو اور پورا تحفظ ملے، جہاں مذہب او ر عقیدے کی بنیاد پرکوئی کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے اقلیتوں کی طرف اٹھنے والے ہاتھ اور میلی آنکھ سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے،ملکی ترقی کیلئے مسیحی برادری کی خدمات کوسراہتی ہوں مریم آباد کا بورڈ دیکھ کر یہاں آنے کو دل چاہتا تھا، آپ کو بتانے آئی ہوں کہ آپ سب میرے اپنے ہیں وزیراعلی شیخوپورہ کی بستی میں مسیحی خاندانوں کے گھرپہنچ گئیں، خواتین کو گلے لگاکر ایسٹر کی مبارکباد دی، چیک دئیے، بزرگ خواتین کی بہت سی دعائیں وزیراعلی کی 131 سال قدیمی چرچ آمد، دعائیہ تقریب میں شرکت، نوازشریف کی طرف سے مبارکباد دی،ایسٹر گرانٹ کے چیک تقسیم کئے مریم نوانے مریم آباد چر چ کے احاطے میں بوہڑ کا پودا لگایا،واپسی پرسکیورٹی کو ہٹا کر عوام کے پاس پہنچ گئیں، بچوں سے ہاتھ ملایا، نعروں کے جواب دئیے

اتوار 31 مارچ 2024 18:15

�اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) وزیر اعلی مریم نواز شریف131 سال میں مریم آباد چرچ آنے والی پہلی وزیر اعلی پنجاب بن گئیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئیں اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسٹر گرانٹ کا اجرا کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف شیخو پورہ کے نواح میں مسیحی برادری کی بستی کے گھروں میں خود جاکر مسیحی گھرانوں کو ایسٹر گرانٹ کے چیک پیش کئے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔مسیحی خاندان نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مسیحی خواتین کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔وزیر اعلی مریم نواز خواتین سے گھل مل گئیں اور سوال کیا کہ آپ نے ایسٹر پر کیا پکا یا، کپڑے کیسے بنائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بزرگ خاتون کی عینک پر اٹکی پھول کی پتی اپنے ہاتھ سے نکالی۔

مسیحی خواتین نے وزیر اعلی مریم نواز کو بہت سی دعائیں دیں اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مسیحی گھرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مسیحی رہنماں کے ساتھ ملکرایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔بعد ازاں وزیر اعلی مریم نواز شریف قومی زیارت مقدسہ مریم چرچ، مریم آباد بھی گئیں۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مسیحی خاندانوں میں ایسٹر گرانٹ تقسیم کی۔پنجاب بھر میں 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5ہزار فی کس عیدی دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازنے جی بی ایسٹرکی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ مریم آباد چرچ کے فادر طارق جارج نے بائبل پڑھ کر سنائی۔وزیر اعلی مریم نواز اور دیگر مہمان قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا خواب ایسا پاکستان ہے جہاں اکثریت اور اقلیت مل جل کر رہیں۔

ایسا پاکستان ہو جہاں ہر ایک کو اپنی عبادت کرنے کی آزادی ہو اور پورا تحفظ ملی-ایسا پاکستان ہو جہاں مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر کوئی کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے - اقلیت کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو آہنی ہاتھ سے روکیں گے - وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ تمام مسیحی برادری کو قائد محمد نواز شریف کی طرف سے ایسٹر پر مبارکباد کا پیغام دیتی ہوں - میاں نواز شریف کے ساتھ فیصل آباد میں ہلاک ہونے والے ایم سی ورکرز کے گھر افسوس کے لیے گئی -ایم سی ورکرز بھائیوں کی کم عمر بیوی اور کمس بچوں کو دیکھ کر دکھ ہوا-سینٹری ورکرز کوحفاظتی آلات دینا حکومت کی ذمہ داری تھی -انہوں نے کہا کہ 11 سال کانوینٹ جیسز اینڈ میری سکول میں تعلیم حاصل کی-میری تربیت میں والدین کے بعد کانوینٹ سکول نے بڑا اہم کردار ادا کیا - وزیر اعلی بننے پر سکول ہیڈ مسٹریس نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہمارے سکول کی طالبہ سی ایم بن گئی - وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میرے والد نواز شریف اکثرکہتے ہیں کہ سورہ فاتحہ کی پہلی آیت میں اللہ تعالی کے تمام جہانوں کا مالک و خالق ہونے کا ذکر ہے صرف مسلمانوں کا ہی نہیں - میاں نوازشریف کہتے ہیں کے دیگر برادریوں کے لیے لفظ اقلیت نامناسب لگتا ہے -میاں نواز شریف نے مجھے کہا ہے کہ آپ سب کو انکی طرف سے ایسٹر کی مبارک دوں - انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے رمیش سنگھ اروڑا پہلے سکھ وزیر بنے تو مبارک کے لیے دنیا بھر سے پیغامات آئے - ہم سب پاکستانی ہیں، ہم سب ایک ہیں -جب سب قومی ترانے کے ادب میں کھڑے ہوے تو تب باہمی فرق ختم ہو گیا - وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتی ہوں -جسٹس کارنیلیس کانام عدل و انصاف اور سیسل چوہدری کانام پاک فضائیہ میں خدمات کے حوالے سے آج بھی جانا جاتا ہے - انکا نام رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا- تہوار تب ہی مکمل ہوتے ہیں جب سب مل کر خوشیاں مناتے ہیں - انہوں نے کہا کہ تمام مینیارٹی ایم پی ایز کو لے کر ایسٹر کی خوشیوں میں شمولیت کے لیے آئی ہوں - ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے اور آپ کو بتانے آئی ہوں کہ آپ سب میرے اپنے ہیں -نیب پیشی پر جاتے ہوئے موٹر وے پر مریم آباد کا بورڈ دیکھ کر یہاں آنے کو دل چاہتا۔

آج اللہ نے بھیج دیا۔مریم آباد کے مسیحی گھرانوں میں باوقار استقبال ہمیشہ یاد رہے گا۔صاف ستھرے گھر اور چارپائیاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔قبل ازیں وزیراعلی مریم نوازشریف نے مریم آباد چر چ کے احاطے میں بوہڑ کا پودا لگایا،لاہور واپس روانہ ہونے لگیں توعوام کے ہجوم خاص طورپر بچوں کو دیکھ کر وزیراعلی مریم نوازشریف سکیورٹی ہٹا کر بچوں سے ہاتھ ملایا اور کھڑے ہوکر سب کے نعروں کا جواب دیا۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا، صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو، سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور علی بہادر قاضی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔آرچ بشپ سبسٹین فرانسیسز شا اور عمانیویل اطہر نے بھی خطاب کیا۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، پرویز رشید،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزرا عظمی زاہد بخاری، ارکان اسمبلی، بشپ عرفان جمیل، بشپ الیگزینڈر جان ملک، چرچ آف پاکستان کے بشپ ندیم کامران، نولکھا چرچ کے ڈاکٹر واجید عبیل اور چرچ آف پاکستان کے ایزل مارشل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات