پی ٹی آئی کی تحریک سے مسلم لیگ کی حکومت نمٹے گی، رانا ثناء اللہ

سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک کلٹ اور سیاسی مافیا ہے، حکومت پنجاب مجھے کوئی عہدہ دیتی ہے تو اسے لینے یا نا لینے کا فیصلہ میرا اور میری پارٹی کا ہے،سابق وفاقی وزیر

اتوار 31 مارچ 2024 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نمٹے گی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک کلٹ اور سیاسی مافیا ہے، حکومت پنجاب مجھے کوئی عہدہ دیتی ہے تو اسے لینے یا نا لینے کا فیصلہ میرا اور میری پارٹی کا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحریک ملک میں فساد اور فتنہ پھیلانے کیلئے ہو گی، ہماری حکومت اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، یہ کوئی تحریک نہیں چلا سکیں گے کیوں کہ ان کی سیاست فتنہ فساد شامل ہے اور فتنے سے تو سختی سے ہی نمٹا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کی سمجھ ہے کہ یہ ملک کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور یہی ان کا شروع سے ایجنڈا ہے، عوام اب ان کی آواز پر باہر نہیں آئیں گے اور نہ ان کا ساتھ دیں گے ۔

(جاری ہے)

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ابھی تک پنجاب میں مجھے کوئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے،اگر حکومت پنجاب مجھے کوئی عہدہ دیتی ہے تو اسے لینے یا نا لینے کا فیصلہ میرا اور میری پارٹی کا ہے۔رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ پی ٹی آئی اورسابق چیئرمین پی ٹی آئی جمہوریت اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتے، بانی تحریک انصاف کہتا ہے نہ میں کسی سے بات کروں اور نا ساتھ بیٹھوں گا ۔انہوںنے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک کلٹ ہے اور سیاسی مافیا ہے، ہم جو بھی بات کرتے ہیں وہ سیاسی وجود کے حوالے سے کرتے ہیں ، لیکن ان کا سیاسی موقف ملک کیلئے خطرے کا باعث ہے اور وہ بھی صرف فتنہ اور فساد پر مبنی ہے کیونکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے متعدد بار کہا میں ان کو نہیں چھوڑوں گا ۔