کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ آتشزدگی واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے جامع انکوائری کرائی جائے گی

پیر 1 اپریل 2024 11:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان نے کہا ہے کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ آتشزدگی واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے جامع انکوائری کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور سرکاری عمارات کی گیس لیکج کے حوالے سے چیکنگ کے احکامات دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سلنڈر دھماکہ سے متاثرہ عمارت کا معائنہ کیا اور بریفننگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے دھماکے سے زخمی افراد کو مکمل طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ دھماکہ گیس لیکج سے ہوا۔واقعے میں کسی قیمتی جان کا نقصان نہیں ہوا۔