aیونان کشتی حادثہ میں اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار

ح*ملزم نے معصوم شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 20لاکھ روپے ہتھیائے

پیر 1 اپریل 2024 17:55

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) یونان کشتی حادثہ میں اشتہاری انسانی سمگلر کو گرفتارکر لیا گیا ۔ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے بڑی کاروائی کی ۔

(جاری ہے)

یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمگلر وارث علی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ،ملزم نے معصوم شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم سال 2023 سے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا،متاثرہ شہری کشتی حادثے کے بعد سے تاحال لاپتہ ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔