mاوکاڑہ،اوباشوں نے امتحانی سینٹر کے باہر سے گن پوائنٹ پر نویں کلاس کی طالبہ کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے ، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، طالبہ کی موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے

پیر 1 اپریل 2024 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) اوباشوں نے امتحانی سینٹر کے باہر سے گن پوائنٹ پر نویں کلاس کی طالبہ کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے جہاں اُسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور طالبہ کی موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 18جیڈی کے امتحانی سینٹر کے باہر 14سالہ نویں جماعت کی طالبہ اقرا ء کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار ابو سفیان اور مبشر حسین گن پوائنٹ پر زبردستی اغواء کر کے اپنے گھر لے گئے جہاں جان سے مارنے کی دھمکی دیکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور موبائل فون پر اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے پولیس تھانہ ستگھرہ نے طالبہ اقرا کے والد حنیف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔