ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کا امتحانی مرکز کا تفصیلی دورہ ، اقدامات کا جائزہ لیا

پیر 1 اپریل 2024 19:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے گورنمنٹ سویڈش کالج اور ورکر ویلفیئر سکول میں جاری جماعت نہم کے امتحانی مرکز کا تفصیلی دورہ کیا اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات سمیت اے ڈی سی آر خضر حیات اور اے ڈی سی افضل حیات تارڈ اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں قائم امتحانی مراکز کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے گورنمنٹ سویڈش کالج، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے گورنمنٹ اسلامیہ سکول کنجاہ،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے گورنمنٹ کامرس کالج گجرات کا دورہ کیا اور جاری امتحانات کے انتظام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، مشکوک افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے، مراکز میں واش رومز، پانی سمیت دیگر سہولیات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :