kڈاکٹر عبدالقدیر خان کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب

پیر 1 اپریل 2024 20:45

ی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام محسن پاکستان،ایٹمی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں راجہ ذاولقرنین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی صدارت میں ہوئی اس تقریب سے امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاؤ کمیٹی،ڈاکٹر شاہد نصیر ،ملک احتشام الحسن،جلیل احمد خان اوٹھی،ملک منصف اعوان،خالد زمان خان کاکڑ،عباس علی چدھڑ، شہباز رشید قریشی،اصف چوہان ،راؤ نعمان پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،محمد وحید قریشی، علی حیدر شاہ ،شفیق کھوکھر ،عزیز شیخ ،اور محسن رضا ہاشمی سمیت دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان جیسے بہادر لوگ صدیاں گزرنے کے بعد پیدا ہوتے ہیں وہ 25 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر نا قابل تسخیر بنا دیا ہے اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی کہ ہر سرکاری دفاتر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر اویزاں کی جائے ان کے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کیے جائیں، کسی بڑی شاہراہ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے ،اور انہیں تعلیمی نصاب میں بھی شامل کیا جائے ،تقریب کے اختتام پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بلندی درجات کے لیے دعائے خیر بھی کرائی گئی -