حسن ابدال ،پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے والا گرفتار کر لیا

منگل 2 اپریل 2024 12:00

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) حسن ابدال میں معصوم شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا مقتول کا سالا نکلا ۔پولیس نے قاتل گرفتار کر کے آلہ قتل بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق افسر خان ولد عبدالسلام سکنہ حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں بیان دیا کہ ہم تین بھائی ہیں، تمام شادی شدہ اور الگ الگ رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

مورخہ 16.02.2024 کو میری بھتیجی مسماۃ خ دختر حاکم خان ہمارے گھر آئی اور بتایا کہ ابو کو کسی نے گولی مار دی ہے جس پر میں فوری موقع پر گیا تو اپنے بھائی حاکم خان خون میں لت پت پڑا ہوا پایا جس کو سر پر گولی ماری گئی تھی اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بہترین تفتیش کے ذریعے قاتل کو گرفتار کر لیا قاتل مقتول کا سالا نکلا۔ ملزم کامران خان عرف شاہڑا ولد سرور خان سکنہ ڈھوک مسکین حسن ابدال سے دوران تفتیش آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آریڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔