سیالکوٹ، زرعی ادویات کے نئے اور تجدید ی لائسنس کے حصول کے لئے کلاسز شروع

منگل 2 اپریل 2024 12:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر نگرانی نئے اور تجدید ی زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لئے کلاسز کاآغاز کر دیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر مقصود احمد نےاے پی پی کوبتایا کہ زرعی لائسنس میٹرک پاس نوجوانوں کے لیے آسان روزگار کا اہم جز و ہے۔

شہریوں کو زراعت کی مناسب تعلیم فراہم کر کے ملک میں زرعی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ٹریننگ ڈیلر پروگرام میں شرکاکو زرعی ادویات کے حصول اور فروحت کے طریقہ کار،زرعی زہروں کے گروپس اور ان کی درجہ بندی،کھادوں کے مناسب استعمال،فروٹ فلائی ٹریپ کی اہمیت،گندم کی بیماریاں،کیڑے اور ان کے انسداد،ہیپی سائیڈ زسٹور کی خصوصیات،ریکارڈ مینٹیننس ،ڈینگی مچھر کی شناخت،بخار کی علامات اور انسداد،ٹڈی دل کی شناخت اور اس کا کنٹرول،مکئی کی جڑی بوٹیاں،نقصان دہ کیڑے،بیماریاں اور ان کی پہچان اور طریقہ انسداد،زرعی ادویات کے نمونہ جات کا طریقہ کاراور دھان کی فصل کے نقصان دہ کیڑے بیماریاں اور ان کی پہچان اور انسداد کے طریقہ کار کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔