امن وامان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو حکومت چھوڑ بھی سکتے ہیں، فیصل سبزواری

وزیرداخلہ مذاق نہ اڑائیں، اتنی کلنگ کسی اور جگہ ہوتی توآپریشن کامطالبہ کیاجاتا، رہنما ایم کیو ایم

منگل 2 اپریل 2024 12:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہترنہیں ہوئی توحکومت چھوڑ بھی سکتے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کراچی میں 3ماہ کے دوارن 50 بے گناہ شہری مارے جاچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ مذاق نہ اڑائیں، اتنی کلنگ کسی اور جگہ ہوتی توآپریشن کامطالبہ کیاجاتا۔

(جاری ہے)

فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا 16 واں سال شروع ہوچکا ہے، جن کوآپ نے اے ایس آئی بھرتی کیاوہ ڈی ایس پی بن چکے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اشوز پر سیاست کرتے ہیں، امن وامان کی صورتحال بہترنہیں ہوئی توحکومت چھوڑبھی سکتے ہیں۔فیصل سبزواری نے کہا کہ مراد علی شاھ بتائیں میئرکراچی کتنے با اختیار ہیں، کچھ باتیں میڈیا ٹکرز کی حد تک ٹھیک ہیں، بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ فیصل واوڈا میرے نام کا بھرم رکھیں گے، وہ ایم کیوایم کاحمایت کرنے پرشکریہ بھی اداکریں گے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہاکہ گورنرسندھ کی تبدیلی زیرغور نہیں۔