سفارتی عمارت پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے، روس کی دمشق میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت

منگل 2 اپریل 2024 13:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) روس نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یکم اپریل کی شام اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا، ہم اس ناقابل قبول حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی عمارت پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے، ہم اسرائیلی قیادت سے شام اور پڑوسی ممالک کے خلاف مسلح تشدد کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔