بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں نماز اور قرآن کی کلاسز کےلئے ہال کی تعمیر کا آغاز

منگل 2 اپریل 2024 16:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں طالبات کے نماز پڑھنے کے لیے فاطمہ پرئیر ہال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔فاطمہ پرئیر ہال اپنی نوعیت کی واحد سہولت ہوگی جو صرف فیکلٹی آف فوڈ سائنس کی طالبات کی نمازاورقران پاک کی کلاسز کے لیے استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فاطمہ پرئیر ہال کے سنگ بنیاد کی تقریب کےموقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن نے شعبہ کی ترقی اور ملکی سلامتی کے لئیے دعا بھی کروائی ۔ فاطمہ پرئیر ہال 600 مربع فٹ پر مشتمل ہے جس کی تعمیر کے لیے ڈونیشن ڈاکٹر ندیم انور نے دیا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر محمد ماجد، ڈاکٹر عامر اسماعیل ،ڈاکٹر محمد صمیم جاوید ، ڈاکڑ عدنان امجد، ڈاکٹر میمونہ امیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :