مکان یا دوکان کرایہ پر دینے کی صورت میں 15 دن میں پولیس کے پاس اندراج کروانا لازمی ہے ،ڈی پی او سیالکوٹ

منگل 2 اپریل 2024 16:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے شہریوں کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کرایہ دار کا اندراج آپ کی قانونی ذمہ داری ہے، متعلقہ تھانہ یا قریبی پولیس اسٹیشن میں کرایہ دار کے ہمراہ کرایہ نامہ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ تشریف لائیں ،چند منٹ میں بغیر کسی فیس کے اندراج کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق مکان یا دوکان کرایہ پر دینے کی صورت میں 15 دن میں پولیس کے پاس اندراج کروانا لازمی ہے بصورت دیگر 6 ماہ قید اور 10000 ہزار روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :