سلمان خان مجھے زیادہ کام اورپیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں، رندیپ ہواد

منگل 2 اپریل 2024 20:40

سلمان خان مجھے زیادہ کام اورپیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں، رندیپ ہواد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے اداکار رندیپ ہودا نے بتایا کہ سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں رندیپ ہودا نے بتایا کہ سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے اور زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے ابھی کام کرکے قسمت نہیں بنائی تو مستقبل میں مجھے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے بہت کم لوگوں کی بات مانی ہے، لیکن سلمان خان ہمیشہ مجھے دل سے مشورے دیتے ہیں، اگرچہ میں ان کے مشوروں کو سنتا ضرور ہوں مگر اپنی مختلف سوچ کی وجہ سے ان پر عمل نہیں کر پاتا۔

متعلقہ عنوان :