قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والا ملعون سلوان صباح مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا

منگل 2 اپریل 2024 20:47

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ملعون عراقی نڑاد سلوان صباح مومیکا مبینہ طور پر ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سلوان مومیکا نے اپنی پوسٹ میں منتقلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لیے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لیے پناہ قبول کرتا ہے۔ملعون نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں اسلام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آگے بھی ادا کرتا رہوں گا، اور میں اس کے لیے تیار ہوں، چاہے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے گستاخِ قرآن کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :