ڈاکٹر طاہرالقادری کاشیخ محمدآفتاب کے داماد میاں عبید الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 2 اپریل 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق ، سینئر رہنما،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزشیخ محمدآفتاب کے داماد میاں عبید الرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت میاں عبید الرحمن(مرحوم) کی بخشش و مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما شیخ آفتاب سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدربریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی ،شاہد لطیف،رانا نفیس حسین قادری،قاضی فیض الاسلام ،عبد الحفیظ چودھری و دیگر رہنماؤں نے بھی میاں عبید الرحمن(مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش ،مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں عبید الرحمن (مرحوم) کی وفات ان کے خاندان کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔میاں عبید الرحمن (مرحوم) انتہائی شریف النفس،با اخلاق اور نیک سیرت انسان تھے ۔تحریک منہاج القرآن کے جملہ قائدین ،عہدیداران و کارکنا ن ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دریں اثنا میاں عبید الرحمن (مرحوم)کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ شاہدرہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری،حاجی محمد اسحق،حفیظ الرحمان خان،عابد بشیر قادری،قاضی محمود الاسلام سمیت تحریک منہاج القرآن ، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنمائوں،کارکنان ،سیاسی و سماجی شخصیات واہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔