امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

منگل 2 اپریل 2024 22:36

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں   10 پیسے کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں منگل کو 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 277.83 ہوگئی۔

(جاری ہے)

فوریکس ایسوسی ایشن اف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278.2 روپے اور قیمت فروخت 281.1 روپے ہے.یورو کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 1.33 روپے کااضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت 298.42 روپے ہوگئی۔

جاپانی کرنسی کی قدرمیں استحکام رہا۔ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ایک اعشاریہ 98 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت348.76 روپے ہوگئی۔ متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم اور سعودی ریال کی قدر میں 03 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اماراتی درہم کی قیمت75.65روپے اور سعودی ریال کی قیمت 74.07 روپے ہوگئی۔