
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج
مقدمہ برانچ کے کلرک قدیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، 4 لفافے کھولے گئے جن میں سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔ ایف آئی آر کا متن
ثنااللہ ناگرہ
منگل 2 اپریل 2024
22:22

(جاری ہے)
تمام وسائل بروئے کار لاکر تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائیں گی۔
مزید برآں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق سمیت ہائیکورٹ کے 8ججز کو پائوڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پائوڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد سٹاف کی آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہل کار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا۔ خطوط ملنے پر اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جس نے خطوط کے اندر سے ملنے والے پائوڈر کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا اور خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق خطوط ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کو ارسال کئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ۔دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خط موصول ہوئے ہیں، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.