Live Updates

زیرگردش لسٹ فیک ہے‘ عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ فائنل ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

ابھی تک خط کا کوئی جواب نہیں آیا اور لگتا نہیں عمران خان سے ملاقات کرنے دی جائی گی، ان کو سوچنا چاہیئے کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں؛ سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 16 اکتوبر 2025 13:24

زیرگردش لسٹ فیک ہے‘ عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ فائنل ہوگی، وزیراعلیٰ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے سوبائی کابینہ سے متعلق زیر گردش فہرست جعلی قرار دیدی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں کہ عمران خان سے ملاقات کرنے دی جائی گی کیوں کہ اس بارے ابھی تک خط کا کوئی جواب نہیں آیا، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ مجھے عمران خان سے ملاقات کے لیے نہیں جانے دیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جو لوگ مُلاقات سے روک رہے ہیں اُنہیں احساس کرنا چاہیئے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ آ رہا ہے، ان کو سوچنا چاہیے کہ میں ساڑھے چار کروڑ لوگوں کا نمائندہ ہوں اور عمران خان کی منظوری کے بغیر کوئی کام نہیں ہوگا، وہ ہمارے تاحیات چیئرمین ہیں، عمران خان کی منظوری کے بعد ہی صوبائی کابینہ بھی فائنل ہوگی، اس وقت کابینہ کی زیرگردش لسٹ فیک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل افریدی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے سکیورٹی و انتظامی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ صوبائی سطح پر آئندہ سیاسی اور انتظامی فیصلوں میں مشاورت ممکن ہوسکے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی، یہ درخواست بشیر وزیر ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے کیوں کہ سہیل آفریدی اب خیبرپختونخواہ کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل شفاف انداز میں سامنے لائی جائے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات